اسلام آباد، شوہر نے بیوی اور اسکے بھائی کیخلاف چوری کا مقدمہ درج کروا دیا

منگل 17 اپریل 2018 22:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 17 اپریل 2018ء)وفاقی دارلحکومت کے نواحی علاقہ میں شوہر نے بیوی اور اس کے بھائی کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کروا دیا ۔

(جاری ہے)

سواں گارڈن کے رہائشی سجاد حسین نے لوہی بھیر پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اسکی بیوی سمیرا رحمان نے اپنے بھائی گلفام کے ساتھ مل کر اس کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مدعی کے گھر سے ملکی اور غیر ملکی کرنسی ،زیورات سمیت دیگر قیمتی اشیاء چوری کر کے لے گئے ہیں ۔

دلچسب بات ہے کہ مدعی سجاد حسین نے اپنی بیوی پر کپڑے اور جوتے بھی چوری کرنے کا الزام لگایا ہے ۔لوہی بھیر پولیس نے درخواست گزار کی درخواست پر اسکی بیوی اور سالے کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :