پاکستان تحریک انصاف کا ایک اور وار، مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گر گئی

مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی افتخار مشوانی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

بدھ اپریل 22:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء):پاکستان تحریک انصاف کا ایک اور وار، مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گر گئی۔ مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی افتخار مشوانی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق جیسے جیسے انتخابات کے دن قریب آتے جا رہے ہیں ویسے ویسے ہمارے سیاستدانوں کی سیاسی قلابازیوں میں تیزی آتی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

سیاستدان اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحت اپنی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے میں مشغول ہیں۔اس حوالے سے تحریک انصاف کے وارے نیارے ہیں جو اب تک ملک بھر سے اہم سیاسی رہنماوں کو اپنے ساتھ ملانے میں کامیاب رہی ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گر گئی۔ مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی افتخار مشوانی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی.یاد رہے کہ افتخار مشوانی پی کے 26 سے مسلم لیگ ن کی سیٹ پر ممبر رکن اسمبلی ہیں۔

Your Thoughts and Comments