تحریک انصاف پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ گرانے میں کامیاب ‘سینئر رہنما ندیم افضل چن کاتحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

باقاعدہ اعلان 25اپریل کو کرینگے‘ عمران خان سے ندیم افضل چن کی 25اپریل کو پیرمکو آنے کی دعوت قبول کرلی

جمعرات 19 اپریل 2018 17:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 19 اپریل 2018ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب سے پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ گرانے میں کامیاب ہوگئی‘ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا‘ شمولیت کا باقاعدہ اعلان 25اپریل کو کرینگے‘ عمران خان نے ندیم افضل چن کی 25اپریل کو پیرمکو آنے کی دعوت قبول کرلی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی‘ جہانگیر ترین اور شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی موجود تھے۔ ندیم افضل چن نے کرپشن کے خلاف تحریک انصاف کی جدوجہد کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان وہ پچیس اپریل کو کریں گے۔ ندیم افضل چن نے عمران خان کو پچیس اپریل کو اپنے علاقے پیر مکو میں اپنی رہائش گاہ پر آنے کی دعوت دی جو عمران خان نے قبول کرلی۔