مودی کے گیڈر بھبکیوں سے نہیں ڈرتے ،بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہاہے،پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی،میڈیا کو پاکستان کو مثبت چہر ہ دکھانا چاہیے،پاکستا ن
امریکہ کے ساتھ سفارتکاروں کی نقل وحرکت کو محدود کرنے کے معاملے میں بات چیت جاری ہے،افغانستان میں منشیات کی کاشت دہشتگردی کیلئے استعمال ہوتی ہے،ترجمان دفترخارجہ سرفروشی کی تمنا اب ہمار ے دل میں ہے دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے، ڈاکٹر محمد فیصل کا بھا رتی دھمکیو ں پر شعر
جمعرات 19 اپریل 2018 22:04
(جاری ہے)
پاکستان کی خارجہ پالیسی ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے تیا رکیا جاتی ہے۔
ترجما ن کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے اور کلبھوشن اس کا بین الاقوامی ثبوت ہے۔بھارت نے کلبھوشن یادیو کے کیس کے سلسلے میںبین الاقوامی عدالت میں اپنا بیان داخل کیا ہے جو پاکستان کو موصول ہوگیا ہے،اس پر تفصیل سے اپنا جواب داخل کرینگے۔ گزشتہ ہفتے کرم ایجنسی میں افغانستان سے ہماری افواج پربلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس سے 5 جوان شہید ہوئے جب کہ ایک سپاہی کو اغوا کر لیا گیا، پاکستان نے اس مرحلے پر انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا۔اور ہمسایہ ملک کے ساتھ معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ہم خطے میں امن وامان کی فضا ء کوقائم رکھنا چاہتے ہیں۔ افغانستان میں منشیات کی کاشت دہشتگردی کیلئے استعمال ہوتی ہے۔ جس سے خطے کی صورتحال پر اثرانداز ہوتی ہے۔شام کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان شام کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتا ہے، کسی بھی جگہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف ہیں۔ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ امریکا نے پاکستانی سفارتکاروں سے متعلق اقدامات پرآگاہ کیا ہے، امریکا پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت یکم مئی سے محدود کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اس معاملے پر دونوں ممالک رابطے میں ہیں۔برطانوی سرزمین پر نریندرمودی کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر رد عمل میں ترجمان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا جانتی ہے دہشت گرد اور ان کا سرغنہ کون ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہاہے، پاکستان کی حراست میں کمانڈر کلبھوشن جادیو ثبوت ہیکہ کون دہشت گردی کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کابھارتی دعویٰ جھوٹا، کھوکھلا اور بے بنیاد ہے جس کی کھلے عام تردید کرچکے ہیں، بار بار جھوٹ کو دہرانے سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔بھارتی فضائیہ کی لڑاکا طیاروں کی تعداد دٴْگنی کرنے پر ترجمان نے رد عمل کے اظہار کیا اورجذباتی انداز میں ایک شعر پڑھا۔ سرفروشی کی تمنا اب ہمار ے دل میں ہے دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون ایک جانب، ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔اسلام آباد ٹریفک حادثے میں ملوث امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف سے متعلق ایک سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ ویانا کنونشن کے مطابق سفارتکاروں کو استثنا ہوتا ہے، کرنل جوزف کے ساتھ ویانا کنونشن کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔دفترخارجہ فی الحال واقعے کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ کا انتظار کررہا ہے۔ایران نے گزشتہ ہفتے 66پاکستانی انتظامیہ کے حوالے کیے ہیں جو غیر قانونی طور پرایران میں داخل ہوئے تھیمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 19 اپریل 2018 کی مزید خبریں
-
میں نے کوئی بہتری نہیں دیکھی ،ْ چیف جسٹس ثاقب نثار کی صاف پانی کی عدم فراہمی پر پرویز خٹک کی سرزنش
-
تحریک انصاف پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ گرانے میں کامیاب ‘سینئر رہنما ندیم افضل چن کاتحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ
-
لندن سے تشویش ناک خبر، نواز شریف نے غم زدہ حالت میں قوم سے دردمندانہ اپیل کردی
-
نئے پاکستان کا منشور 29 اپریل کے جلسے میں دوںگا، ہم طبقاتی نظام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، عمرا ن خان
-
ْوزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس سے کلیرنس ہائونس لندن میں ملاقات
-
شاہراہوں کی تعمیر سے رابطے مضبوط اور ترقی آتی ہے، طویل شاہرائوں سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثر پڑیگا، احسن اقبال
-
نواز شریف، عمران خان نے کبھی پارلیمنٹ کے تقدس کا خیال نہیں رکھا اور اسکی بات کررہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
-
سابق صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان نے سپریم کورٹ زیر سماعت ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں
-
وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کی اپنے پولش ہم منصب سے ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات،
-
چیئرمین سینیٹ سے قطر کے شاہی خاندان کے رکن شیخ علی عبداللہ الثانی کی ملاقات
-
ن لیگ کے قائدین کو ایک گہری سازش کے تحت دیوار سے لگایا جارہا ہے، طلال چوہدری
-
حکومت پاکستان بینائی سے محرومی کی روک تھام کے لئے کوشاں ، اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات اٹھانے کے لئے پرعزم ہے، شاہد خاقان عباسی
-
میشا شفیع کے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزامات کا ڈراپ سین، تمام معاملہ ڈرامہ نکلا
-
عالمی امن مشن کے دوران شہید7پاکستانی اہلکاروں کے لیے اقوام متحدہ میڈل
-
نیب کا الیکشن کمیشن سے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی کا ریکارڈ طلب
-
علی ظفر کو پاکستان کی سب سے مقبول اداکارہ کی حمایت حاصل ہوگئی
-
پیمرا نے 17 نیوز چینلز کو نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کی غلط خبر نشر کرنے پر اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری‘ جواب طلب
-
لاپتہ وکلاء بخیریت گھروں کو پہنچ گئے
-
سپریم کورٹ کی سفارش پر قائم کمیٹی نے سندھ اور بلوچستان کے اکیس غیر معیاری نجی اور سرکاری لاء کالجز بند کرنے کی سفارش کر دی
-
ائیرپورٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے ویڈیو بنانے والے ایک مشکوک ڈرون کو تباہ کردیا
-
امریکی سفارتی اہلکار کے حوالے سے وزارت داخلہ نے اہم فیصلہ کر لیا
-
انتخابات کے حوالے سے ابھی بات کرنا قبل ازوقت ہے ،مولانا فضل الرحمن
-
تحریک انصاف بڑی مشکل میں پھنس گئی
-
لشکرجھنگوی ،تحریک طالبان،براہمداغ بگٹی ،زامران بگٹی ،حیر بیار مری بلوچستان میں امن وامان کے حوالے جو مسائل پیدا کررہے ہیں اس پر ارکان اسمبلی کے ہمراہ بریفنگ دینے کیلئے تیار ہوں، میر سرفراز بگٹی
-
حلف اٹھا کرکہتا ہوں ووٹ نہیں بیچا ہے، ایم پی اے فیصل زمان
-
نیب کا سعد رفیق کے خلاف شکایات کی جانچ پڑتال کا حکم
-
ریاست کی سب سے کم ترجیح عدلیہ ہے اور میں تنہا اس نظام کو درست نہیں کر سکتا، میاں ثاقب نثار
-
چودھری نثار کی اختلافات بھلانے کے لیے مشروط آمادگی کا اظہار کر دیا
-
مودی کے گیڈر بھبکیوں سے نہیں ڈرتے ،بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہاہے،پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی،میڈیا کو پاکستان کو مثبت چہر ہ دکھانا چاہیے،پاکستا ن
-
کلبھوشن یادیو کو پھانسی کے پھندے پر لٹکنے سے اب کوئی نہیں بچا سکتا
-
موٹر وے پر خوفناک حادثہ، متعدد افراد جاں بحق
-
قومی و صوبائی حلقے میں خواتین کے ووٹ دس فیصد سے کم ہوئے تو حلقے کے الیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے گا، الیکشن کمیشن پنجاب
-
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور چوہدری نثار کے درمیان ملاقات
-
الیکشن کمیشن انتخابی قوانین کے سیکشن 22 کاسقم دور کرنے کیلئے قانون سازی ضروری ہے خورشید احمد شاہ
-
ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی نے خودکشی کرنے کی دھمکی دے ڈالی، وجہ بھی بتا دی
-
لاہور ، سانحہ بیدیاں روڈ اور سانحہ ارفا ٹاور میں دہشت گردوں کے سہولت کار 6 ملزم 20دن کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کرنے کاحکم
-
محکمہ موسمیات نے تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کی پیشن گوئی کردی
-
شادی سے انکار پر حوا کی بیٹی تیزاب گردی کا شکار‘ ملزم گرفتار
-
ترکی میں قبل از وقت انتخابات 24 جون 2018ء کو ہوں گے، صدر رجب طیب اردوان
-
چین کا اسمارٹ روڈ ٹرانسپورٹ کی دنیا میں ایک نیا انقلاب
-
مسلسل ایک جگہ بیٹھے رہنے سے خون میں شکر کی مقدار،کولیسٹرول زیادہ اور پٹھے کمزور ہوتے ہیں، ماہرین
-
مدینہ منورہ کی مسجد قبا کے قریب رقص کا دعویٰ غلط ہے
-
ڈاکٹروں نے 20 سال بعد ایک شخص کے معدہ سے آپریشن کے ذریعے لائٹر نکال دیا
-
شوہر نے ساتھیوں سمیت بیوی سے زیادتی کرڈالی ،غیر اخلاقی وڈیو بھی بنالی
-
شہابیوں سے برآمد ہیروں پر تحقیق سے سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے
-
سگے باپ کی معصوم بیٹی سے 18 گھنٹے تک اجتماعی جنسی زیادتی
-
ایران؛زرمبادلہ کے معاملات میں ڈالر کی بجائے یوروکو استعمال کرنے کا فیصلہ
-
عرب اسلامی ملک کے آرمی چیف قاتلانہ حملہ
-
سعودی عرب کی تاریخ کی تیز ترین ٹرین چل دی گئی
-
آسٹریلوی حکومت کی عراق میں داعش کے لبنانی نڑاد لیڈر کی گرفتاری کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.