قومی و صوبائی حلقے میں خواتین کے ووٹ دس فیصد سے کم ہوئے تو حلقے کے الیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے گا، الیکشن کمیشن پنجاب

جمعرات 19 اپریل 2018 22:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 19 اپریل 2018ء) الیکشن کمیشن پنجاب نے الیکشن 2018ء کے سلسلے میں انتخابی اصلاحات بارے بریف کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن 2018ء کے ہر قومی و صوبائی حلقے میں کاسٹ کئے گئے خواتین کے ووٹ اگر دس فیصد سے کم ہوئے تو اس حلقے کے الیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے گا، الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ہر سیاسی جماعت پابند ہو گی کہ الیکشن 2018ء میں ٹکٹوں کا 5 فیصد کوٹہ خواتین امیدواروں کو جاری کیا جائے گا جبکہ سپیشل شہریوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے پوسٹل ووٹ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔