مسلسل ایک جگہ بیٹھے رہنے سے خون میں شکر کی مقدار،کولیسٹرول زیادہ اور پٹھے کمزور ہوتے ہیں، ماہرین

جمعرات 19 اپریل 2018 14:19

ہلسنکی۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 19 اپریل 2018ء) فن لینڈ کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل ایک جگہ بیٹھے رہنے سے خون میں شکر کی مقدار زیادہ ہوتی، کولیسٹرول بڑھتا اور پٹھے کمزور ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی آف وِسکلا کے پروفیسر آرٹو پیسولا نے کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ لوگ اپنی مصروف زندگی کو تبدیل کر کے صحت کو لاحق خطرات کم کر سکتے ہیں۔

اس تحقیق میں دفاتر میں کام کرنے والے 133 افراد اور کچھ بچوں کو بھی شامل کیا گیا۔ ان کے بے کاری اور سرگرمی نوٹ کرنے کے لیے سارے لوگوں کی کمر میں ایک آلہ لگایا گیا۔ یہ آلہ ہفتے میں سات دن تک پانچ مرتبہ پہنایا گیا اور تمام رضا کاروں کا پورے سال تک مطالعہ کیا گیا۔ سال کے سروے کے بعد معلوم ہوا کہ مسلسل کام کے دوران اگر 20 بعد معمولی وقفہ لیا جائے تو اس سے بھی خون میں شکر کی مقدار کم، کولیسٹرول بہتر اور ٹانگوں کے پٹھے اور عضلاتمضبوط ہوتیہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شوگر اور کولیسٹرول سے دل کے امراض بھی وابستہ ہوتے ہیں۔اس طرح لوگ اپنی بے پناہ مصروفیت سے وقت نکال کر خود کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ اس سے قبل کئی تحقیقاتی سروے سے ثابت ہوا ہے کہ مسلسل دیر تک بیٹھے رہنے سے قبل ازوقت اموات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کی وجہ مسلسل بے عملی سے جسمانی افعال کا سست ہونا، جسمانی اعضا پر دباؤ اور خون کے بہاؤ کا متاثر ہونا شامل ہے۔