ڈاکٹروں نے 20 سال بعد ایک شخص کے معدہ سے آپریشن کے ذریعے لائٹر نکال دیا

جمعرات 19 اپریل 2018 15:53

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 19 اپریل 2018ء) چینی ڈاکٹروں نے 20 سال بعد ایک شخص کے معدہ سے آپریشن کے ذریعے لائٹر نکال دیا جبکہ اس شخص کی دوسری مرتبہ کی جانے والی سرجری کامیاب رہی ۔ جمعرات کو عالمی میڈیا کے مطابق اس شخص نے آج سی 20 سال قبل لائیٹر نگل لیا تھا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا نے چینی ہسپتال کے ڈاکٹروں کے حوالہ سے بتایا کہ سرجنوں نے لائیٹرکی موجودگی والی جگہ کا پتہ چلانے کے لئے اس شخص کے جسم میں کیمرہ داخل کیا اور تمام سرجری کو ریکارڈ کیا ۔

حیران کن بات یہ ہے کہ اس شخص نے 20 سال قبل حادثاتی طور پر دھات اور پلاسٹک کا بنا لائیٹر نگل لیاتھا جس کے بعد اس نے کبھی بھی میڈیکل علاج کی ضرورت محسوس نہ کی تاہم گذشتہ دنوں معدے میں تکلیف اور درد کے باعث اس نے ڈاکٹروں سے رجوع کیا جنہوں نے تفصیلی معائنے کے بعد معدہ میں سے لائیٹر نکال دیا ۔ اس شخص کا دوسرا آپریشن محض دس منٹ جاری رہا ۔

متعلقہ عنوان :