ایران؛زرمبادلہ کے معاملات میں ڈالر کی بجائے یوروکو استعمال کرنے کا فیصلہ

جمعرات 19 اپریل 2018 22:04

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 19 اپریل 2018ء)ایران کی حکومتی کابینہ نے صدرڈاکٹر حسن روحانی کی صدارت میں زرمبادلہکے معاملات سے ڈالر کے بجائے یورو سے کام لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کے بعد ایران کی تمام وزارتوں،محکموں،اور سرکاری کمپنیوں کو سرکلر جاری کردیا گیا کہ زر مبادلہ سے متعلق اپنے تمام امور اور اعداد و شمار میں یورو کو بنیاد بنائیں۔

(جاری ہے)

ایران کے مرکزی بینک کو حکم دیا گیا کہ اس سرکلر کی تاریخ سے یورو کی قیمت کا مستقل طور پر اعلان کیا جائے اور اس کو زرمبادلہ سے متعلق معاملات کی بنیاد قرار دیا جائے۔واضح ر ہے کہ گزشتہ دنوں ایران کے زرمبادلہ کی قیمتوں میں کافی اتار چڑھاؤ رہا ہے جس کے بعد حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائر کو کنٹرول کرنے کے لئے اہم فیصلے کئے اور اب ڈالر کی جگہ یورو سے کام لینے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان اور چین کے مابین گوادر شہر کی ترقی اور خصوصی اقتصادی زونز کو عملی شکل دینے کیلئے کام جاری۔