طیبہ تشدد کیس ، سزا پانے والے سابق جج راجا خرم علی خان اور ان کی اہلیہ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا

جمعہ 20 اپریل 2018 19:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 20 اپریل 2018ء) طیبہ تشدد کیس میں سزا پانے والے سابق جج راجا خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے طیبہ تشدد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی خان اور ان کی اہلیہ کو ایک ایک سال قید اور 50،50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جسے ہائیکورٹ میں ہی چیلنج کردیا گیا ہے۔سزا پانے والے دونوں میاں بیوی نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ اپیل کے لیے خصوصی ڈویژن بینچ تشکیل دے کر سماعت کی جائے۔

متعلقہ عنوان :