پنجاب حکومت کو ایک اور مشکل کا سامنا

سول بیوروکریسی نے پنجاب حکومت کے احکامات ہوا میں اڑانے شروع کر دئیے

جمعہ 20 اپریل 2018 21:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 20 اپریل 2018ء):پنجاب حکومت کو ایک اور مشکل کا سامنا کر نا پڑ گیا۔ سول بیوروکریسی نے پنجاب حکومت کے احکامات ہوا میں اڑانے شروع کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت دن بدن کمزور ہوتی چلی جارہی ہے۔وفاق اور صوبے میں ایک جانب انہیں سیاسی مزاحمتوں کا سامنا ہے تو دوسری جانب پنجاب حکومت کو ایک اور مشکل کا سامنا کر نا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

سول بیوروکریسی نے پنجاب حکومت کے احکامات ہوا میں اڑانے شروع کر دئیے۔سول بیورکریسی کی جانب سے شہباز حکومت کے احکامات کو ترجیح نہ دینے کی پالیسی پنجاب حکومت کے لیے درد سربن گئی۔بیوروکریسی کی جانب پنجاب اسمبلی کی قرادادوں کو بھی نظر انداز کئے جانے لگا۔قواعد و ضوابط کے مطابق منظور کی گئی قراردادوں پر 90 دن میں عمل درآمد کرنا تھا جبکہ صورتحال کافی پریشان کن ہے۔ایوان وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ اب تک 215 میں سے محض دو قرادادوں پر عمل درآمد کیا جا دسکا ہے۔یہ صورتحال معزز ایوان کے لیے بھی انتہائی پریشان کن ہے۔