عمران خان کے ساتھ اتحاد ہے،شیخ رشیداحمد

شریف خاندان 40 سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے ن لیگ کی حکومت نے چار برسوں میں85 ارب ڈالر کا قرضہ لیا،نواز شریف سی پیک کے سارے پیسے کھا گئے قومی اسمبلی میں میرا موقف نہیں سنے جاتے ہیں ،رحیم یارخان میں میڈیا سے گفتگو

جمعہ 20 اپریل 2018 23:50

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 20 اپریل 2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ اتحاد ہے۔ شریف خاندان 40 سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے۔ ن لیگ کی حکومت نے چار برسوں میں85 ارب ڈالر کا قرضہ لیا۔ نواز شریف سی پیک کے سارے پیسے کھا گئے قومی اسمبلی میں میرا موقف نہیں سنے جاتے ہیں ۔

جمعہ کے روز رحیم یارخان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمار عمران خان کے ساتھ سیاسی ہے آج کل سیاسی منظر نامے پر عمران خان کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔ نواز شریف ملک کو لوٹ کر کھا گئے لیکن لوٹی ہوئی دولت واپس لے کر ہی رہوں گا ۔ شریف خاندان ملک میں 40 سال سے حکمرانی کے نام پر لوٹ مار میں مصروف رہا ہے۔ ملک کو ناہل حکمرانوں نے قرضوں کے بوجھ تکے جھکا دیا ن لیگ کی حکومت نے چار برسوں میں 35 ارب ڈالر کا قرضہ لیا۔

(جاری ہے)

نوا ز شریف سی پیک منصوبوں کے سارے پیسے کھا گئے۔ نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے ن لیگ نے ناموس رسالت ایکٹ کو چھیڑا سازش مکروفریب سے اس شق کو ختم کرنے کی کوشش کی ۔ اس جرم میں نوا زشریف بھی برابر کے شریک ہیں دینی جماعتوں کے احتجاج اور دھرنوں نے حکومت کو ۔۔ ہوئی وہ اپنے اداروں میں کام نہیں ہوئے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں لوگ کثیر ، مہنگائی اور بیروزگاری سے لڑ رہے ہیں ہماری دل ۔۔ نواز شریف کو جیل جانے کی نہیں بلکہ قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے میں ہے۔ قومی اسمبلی میں میرا موقف نہیں سنے جاتے ہیں اگر ایوان میں میر ا مائیک کھلا ہوتا ہے تو ٹی وی پروگراموں میں نہیں بیٹھتا ۔