سراج الحق کا بیان جھوٹ کے سوا کچھ نہیں اوروہ لیگی لہجے میں بول رہے ہیں، فواد چوہدری

ہفتہ اپریل 00:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امیری جماعت اسلامی سراج الحق کا بیان جھوٹ کے سوا کچھ نہیں اور ان کی غلط بیانیوں نے پارٹی کا بیڑہ غرق کردیا جب کہ ان کے لہجے میں (ن) لیگ بول رہی ہے۔

(جاری ہے)

سراج الحق کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ئی فواد چوہدری نے کہا کہ سراج الحق (ن) لیگ کے اتحادی ہیں اس لیے ان کے لہجے میں (ن) لیگ بول رہی ہے، ان کا بیان جھوٹ کے سوا کچھ نہیں جب کہ امیر جماعت اسلامی کی غلط بیانیوں نے پارٹی کا بیڑہ غرق کردیا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیر میں (ن) لیگ اور کے پی میں پی ٹی آئی کی اتحادی ہے جب کہ پنجاب میں ان کا ناظم شیر کے نشان پر جیتا۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے کہا کہ سراج الحق کا بیان افسوسناک ہے، اگر کوئی خرابی تھی تو امیر اجماعت اسلامی اقتدار کے مزے لوٹنے کے بجائے بولے کیوں نہیں، اپنا ملبہ دوسروں پر ڈالنا جماعت اسلامی کی پرانی عادت ہے، پانچ سال اقتدار کے مزے لیئے ہیں تو ذمہ داری بھی قبول کریں۔

Your Thoughts and Comments