ریلوے کی آمدنی میں اضافہ کی شرح50ارب روپے تک پہنچ چکی ہے، خواجہ سعد رفیق

موجودہ حکومت اب تک 45 ٹرینیں اور 645 کوچز اپ گریڈ اور ویلیو ایڈیشن کے ساتھ ٹریک پر لا چکی ہے آ ئندہ حکومت کوئی بھی ہو اسے ریلوے پر خصوصی توجہ دینا ہو گی، وزیر ریلوے

ہفتہ 21 اپریل 2018 21:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 21 اپریل 2018ء)ریلوے کے وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کی آمدنی میں اضافہ کی شرح50ارب روپے تک پہنچ چکی ہے موجودہ حکومت اب تک 45 ٹرینیں اور 645 کوچز اپ گریڈ اور ویلیو ایڈیشن کے ساتھ ٹریک پر لا چکی ہے آ ئندہ حکومت کوئی بھی ہو اسے ریلوے پر خصوصی توجہ دینا ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہفتہ کے روزراولپنڈی ریلوے سٹیشن پرپشاور سے کراچی 16کوچز پر مشتمل خیبر میل کی اپ گریڈیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیاانہوں نے ریلوے میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ حکومت کسی کی بھی ہو بہتر ہوگا کہ ریلوے کو فوکس کیا جائے انہوں نے کہا کہ اگرپاکستان میں ایک دوسرے کو گرانے کا عمل جاری رہا تو ہم ترقی نہیں کر سکتے انہوں نے کہاکہ خسارے میں اضافہ ساڑھی3 ارب روپے اور آمدنی میں اضافہ50 ارب ہے،جلد خسارے میں جو اضافہ ہے اس میں کمی آئیگی اور اگر ایسا ہی چلتا رہا تو ہر آنے والے سال میں ہر حکومت میں بہتری آئے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اب تک 45 ٹرینیں اور 645 کوچز کو اپ گریڈ اور ویلیو ایڈیشن کرکے ٹریک پر لا چکی ہے تنخواہ اور پنشن پر ہمارا نہیں وفاقی حکومت کا کنٹرول ہے دنیا ریلوے میں بہت آگے چلی گئی ہے ہم بھی ریلوے میںایک شفاف کلچر چھوڑ کر جا رہے ہیں ہمارا مقصد اللہ کو راضی کرنا ہے انہوں نے کہا کہ آج ایک تاریخی ٹرین خیبر میل کا افتتاح کیا گیا ہے جسکی 64 کوچز ہیں جس سی5 ہزار مسافروں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ 4 میں سے 2 ٹرین اپ گریڈ کر دی گئیں ہیں خیبر میل میں 6 اکانومی ،3 ایئر کنڈیشنڈ بسیں ،1ایئر کنڈیشنڈ سلیپر 1 ڈائننگ کار 1 اے سی اسٹینڈر پاور وین لگیج وین اورملٹری کورئیر شامل ہے اگر ایسا ہی چلتا رہا تو ہر آنے والے سال میں ہر حکومت میں بہتری آئے گی انہوں نے کہا کہ میں ڈینگیں مارنے والا آدمی نہیں ہوں میں سپریم کورٹ کے ہر فیصلے پر بات چیت نہیں کرنا چاہتا۔