جنوبی افریقا میں مکان،روزگاراورکرپشن کے خاتمے کے خلاف بدترین ہنگامے

لوٹ مار، گاڑیاں ، گھر جلا دیئے گئے،رکاوٹیں کھڑی کرکے شاہرائیں بند،افریقی صدردولت مشترکہ کانفرنس چھوڑ کر وطن روانہ

جمعہ 20 اپریل 2018 11:58

لندن/پریٹوریا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 20 اپریل 2018ء)جنوبی افریقامیں بنیادی روزگار ، رہائش کے بنیادی حقوق اورکرپشن کے خاتمے کے خلاف لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور لوٹ مار ،گاڑیاں اور گھر جلا دیئے گئے جبکہ سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں۔ادھرجنوبی افریقا کے صدر راما فوسا دولت مشترکہ کانفرنس چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

برطانوی ٹی وی کے مطابق جنوبی افریقا کے شمال مغربی صوبے میں کرپشن کے خلاف ہنگامے لوٹ مار گاڑیاں اور گھر جلا دیئے گئے اور سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں۔ذرائع کا بتانا تھا کہ شمالی مغربی صوبے میں اس وقت بہت نازک صورتحال ہے اور وہاں جھڑپیں جاری ہیں ۔ دکانوں کو لوٹ لیا گیا ،جبکہ سڑکوں پر رکاوٹیں حائل کر کے گاڑیوں کو جلایا گیا۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ انہیں بنیادی روزگار اور رہائش کے بنیادی حقوق دیئے جائیں اور کرپشن کو جڑ سے ختم کیا جائے۔واضح رہے برطانیہ کے دورے کے دوران صدر راما فوسانے جنوبی افریقہ میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی ۔