سعودی خاتون کا فٹنس سینٹرغیر اخلاقی ورک آوٹ ویڈیو جاری ہونے پر بند کر دیا گیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 14:31

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 21 اپریل 2018ء) سعودی سپورٹس اتھارٹی نے جمعے کے روز ریاض میں ایک سعودی خاتون کا فٹنس سینٹر غیر اخلاقی پروموشنل ویڈیوز جاری ہونے پر بند کر دیا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق فٹنس سینٹر نے جو پروموشنل ویڈیوز جاری کیں تھیں اس میں خواتین نے سعودی قوانین کے مطابق غیر اخلاقی لباس پہن رکھا تھا اور لباس جسم کے ساتھ چپکے ہونے کے باعث خواتین کےاعضاء واضح ہو رہے تھے۔

سعودی سپورٹس اتھارٹی کے چیف ترکی ال الشیخ نے اس فٹنس سینٹر کا لائسنس کینسل کرتے ہوئے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہمیں اس قسم کا رویہ کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔ محمد بن سلمان کے مشیر شیخ نے اس سارے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ ویڈیوبڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے لیکن خبر رساں ایجنسی نے اے ایف پی نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کے بال کھلے ہوئے ہیں اور وہ جِم میں چھت کے ساتھ لٹکے ہوئے ایک بیگ کو کِک مار رہی ہے ۔ جنرل سپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ویڈیوایسے مناظر پر مشتمل ہے جو کہ معاشرے میں غیر اخلاقی حرکات کو پروان چڑھا سکتے ہیں ۔ سعودی قوانین کے مطابق خواتین بغیر ڈوپٹے اور عبائے سے گھر سے باہر نہیں نکل سکتیں۔