لاہور: ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے ملازمین کیلئے ایئر کنڈیشنر ، موبائل بیرکس اورکنٹینر تیار

جمعہ 20 اپریل 2018 19:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 20 اپریل 2018ء) پنجاب پولیس نے صوبے میں چین کے اشتراک سے جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے چینی کمپنیوں کے غیر ملکی ملازمین کی سکیورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کے لئے ایئر کنڈیشنر موبائل بیرکس اور کنٹینر تیار کر لئے ہیں جبکہ ایک کنٹینر کی تیاری پر 25 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے، اس سلسلے میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ ایک موبائل کنٹینر میں 15 پولیس اہلکاروں کے کام کرنے اور آرام کرنے کی گنجائش ہے، مذکورہ کنٹینرز چینی باشندوں کی ڈیوٹی کے مطابق حرکت کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :