گوادر میں پاک، چین پرائیویٹ پارٹنرشپ سے پہلا منفرد طرز کا رہائشی اور تجارتی منصوبہ تیار کرنے کیلئے معاہد ہ پر دستخط

منصوبے کی تکمیل سے دونوں ممالک کے درمیان نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی

جمعہ اپریل 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) گوادر میں پاک، چین پرائیویٹ پارٹنرشپ سے پہلا منفرد طرز کا رہائشی اور تجارتی منصوبہ تیار کرنے کیلئے معاہد ہ پر دستخط ہوگئے۔ گزشتہ روز ایمپائر پراپرٹیز اور چائنہ سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن کے مابین کے ہونے والے معاہدے کی تقریب کے دوران دونوںکمپنیوںکے سربراہان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے دونوں ممالک کے درمیان نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

یہ میگا پراجیکٹ 265ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہوگا۔اس موقع پر چین کی تعمیراتی کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر وانگ لائی نے کہا کہ گوادر میں منفرد طرز تعمیر کے بڑے منصوبے کی تعمیر کی شروعا ت کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے اس سے نہ صرف گوادر میں ترقی ہوگی بلکہ اس کے ثمرات دیگر شہروں کو بھی حاصل ہونگے۔

(جاری ہے)

چائنہ سول انجینئرنگ کنسٹریکشن کمپنی 39سالو ں سے 40ممالک میں کام کررہی ہے، اورپاکستان میں جدید طرز رہائشی منصوبے کی تعمیر سے خوشحال پاکستان کا خواب پورا ہوگا۔

ایمپائر پراپرٹیز کے چیف ایگزیکٹو افضال شاہ نے کہا کہ چائنہ پاک گلف اسٹیٹ جدید طرز رہائش پاکستان میں منفرد طرز رہائش کا آئینہ دار ہوگا ۔ ہمار ا مقصد پاکستان میںحقیقی طور پر جدید دور کا رہائشی اور کمرشل سنٹر تعمیر کرنا ہے۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ چائنہ پاک گلف اسٹیٹ سنٹر عام آدمی کیلئے جدید سہولیات کے ساتھ بین الاقوامی طرز کی تعمیر ہے، جس کی تکمیل سے ہماری طرز رہائش میں واضع تبدیلی نظر آئے گی۔ ۔۔۔ شمیم محمود

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments