سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کمپنی نے اپنے نیٹ ورک میں توسیع کیلئے 361 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کرلی

جمعہ 20 اپریل 2018 23:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 20 اپریل 2018ء) سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کمپنی نے اپنے نیٹ ورک میں توسیع کیلئے 361 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کی ہے جس سے آئندہ پانچ سال کے دوران 10 لاکھ سے زائد کنکشنز فراہم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایس این جی پی ایل کی رپورٹ کے مطابق نیٹ ورک میں توسیع سے کمپنی 300نئے صنعتی، 3ہزار کمرشل اور 10 لاکھ سے زائد گھریلو کنکشن فراہم کرے گی جس سے صارفین کو گیس کی فراہمی میں اضافہ ہوگا۔

ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی توسیع پر اخراجات کا ابتدائی تخمینہ 168.98 ارب روپے جبکہ ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی توسیع پر 86.214 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ ایس این جی پی ایل کا ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کا توسیع منصوبہ 5 سال میں مکمل ہو گا جس پرمجموعی طورپر 361 ارب روپے کے اخراجات کا تخمینہ ہے۔

متعلقہ عنوان :