چیف جسٹس نے جو غلطیاں بتائی ہیں ہم انہیں ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے، علی محمد خان

جمعہ اپریل 23:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اپریل ء) تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے جو غلطیاں بتائی ہیں ہم انہیں ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا تھا مولانا رومی نے ایک دفعہ فرمایا تھا کہ ’’ میں دنیا بدلنے نکلالیکن کچھ نہ بدلا ،اگلے دن میں نے اپنا آپ بدلا تو سب کچھ بدل گیا ‘‘ہم سب کو اپنے اپنے قبلے درست کرنا چاہئیں،ہم ان لوگوں میں سے نہیں ہیں کہ چیف جسٹس کے دورہ پر عمران خان یا پرویز خٹک کہیں گے کہ ہمارے خلاف سازش ہو گئی ،جو غلطیاں انہوں نے بتائی ہیں ہم انہیں ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے، چیف جسٹس 15 بیس دن بعد دوبارہ آئیں اور دیکھیں کہ جن غلطیوں کی نشان دہی کی گئی تھی ان میں بہتری آئی ہے کہ نہیں ۔

(جاری ہے)

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس ملک کے قاضی القضاہ ہیں، وہ ہمارے صوبے میں آئے ہم ان کو خوش آمدید کہتے ہیں،خیبر پختون خوا میں تعلیم کے شعبے میں سب سے زیادہ کام ہوا ،پنجاب اور سندھ کی نسبت صوبے کی بیورو کریسی بہتر کام کر رہی ہے۔ علی محمد خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو بتانا چاہئے تھا لیکن پرویز خٹک صاحب کی تھوڑی صحت کمزور ہے ،ہو سکتا ہے کہ وہ چیف جسٹس کے رعب میں آگئے ہوں ،میں آپ کو بتاتا ہوں ،وہ وزیر اعلیٰ ہیں لیکن ہو سکتا ہے کہ ان کو پتا نہ ہو ،خیبر پختون خوا میں ہزاروں نئے سکول بنے ہیں ،صوبے میں جتنا کام ایجوکیشن کے شعبے میں ہوا ہے ملک کے دیگر کسی صوبے میں ایسا کام نہیں ہوا۔

Your Thoughts and Comments