تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان لندن پہنچ گئے، رہنماؤں اور کارکنوں نے استقبال کیا، نمل یونیورسٹی فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت ، مختلف وفود سے ملاقات بھی کرینگے

ہفتہ اپریل 23:05

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان لندن پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان ہفتے کی شب لندن پہنچے جہاں ان کا لندن میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں نے استقبال کیا۔

(جاری ہے)

عمران خان لندن میں نمل یونیورسٹی کی فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کے لئے گئے ہیں۔ ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری بھی تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان لندن میں پارٹی رہنماؤں سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔۔

Your Thoughts and Comments