نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم(کل) پاکستان پہنچیں گے

ہفتہ 21 اپریل 2018 23:05

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 21 اپریل 2018ء)سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز (کل)اتوار کو لندن سے پاکستان پہنچیں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز بیگم کلثو م نواز کی عیادت کرنے کے بعد لندن سے (آج)اتوار کو پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے اور وہ پیر کے روز احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نواز شریف اپنی صاحبزادی کے ہمراہ 18اپریل کو اپنی اہلیہ کی عیادت کے لئے لند ن روانہ ہوئے تھے ۔ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں ان کا کیس نیب کی عدالت میں زیر سماعت ہے جس کی سماعتپیرکوہونی ہے ،گزشتہ سماعت پر ان کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے حاضری سے استثنی مل گیا تھا لیکن عدالت نے ایک ہفتے کے لئے ان کی وکیل کے جانب سے استثنی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔