پی ٹی آئی مینارپاکستان جلسہ میں حکومت کا پہلے100دن کاپلان دےگی

اتوار 22 اپریل 2018 23:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 22 اپریل 2018ء): تحریک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمد سرور نے(ن) لیگ کی کر پشن اور انکی اداروں کے خلاف سازش کو جمہوریت پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جمہوریت آئین وقانون کیساتھ ہیں ‘ملک میں عام انتخابات میں ایک منٹ کی تاخیر بھی برداشت نہیں کی جائیگی ‘عمران خان 29اپر یل کو مینار پاکستان پر قوم کواپنی حکومت کے پہلے100 دن کا پلان دیں گے جو مسائل حکمران35سالوں میں حل نہیں کر سکے تحر یک انصاف انکو100دنوں میں حل کردکھائے گی ‘تحریک انصاف حقیقی معنوں میں قائداور اقبال کے افکار کے مطابق چل رہی ہے ۔

وہ اتوار کے روز لاہور میں علامہ اقبال کی برسی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود ‘علامہ اقبال کی بہو جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال ‘لاہور کے صدر ولید اقبال‘تحر یک انصاف کے مر کزی رکن نعیم بخاری ‘قومی اسمبلی کے امیدوار ابرارالحق سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ والوں نے اس ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کیے ہیں اور آج قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے ووٹ کی عزت کروانے کا نعرہ لگا رہے ہیں مگر جن لوگوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے انکے منہ سے ووٹ کی عزت کی بات کسی مذاق سے کم نہیں قوم کے سامنے انکے اصل چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں اس لیے انکا کوئی ڈرامہ کامیاب نہیں ہوگا ۔

(جاری ہے)

شفقت محمود نے کہا کہ تحر یک انصاف نے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی کر پشن پر مبنی سیاست کو دفن کر دیا ہے عام انتخابات میں تحر یک انصاف کامیاب ہوگی اور عمران خان اس ملک کے وزیر عظم ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مینا رپاکستان کا جلسہ ثابت کر دے گا تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے ۔ جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد اگر قائد اور اقبال کے افکار پر عمل کیا جاتا تو آج پاکستان کے حالات یہ نہ ہوتے بد قسمتی سے اقتدار میں آنیوالوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے سواکچھ نہیں کیا جسکی وجہ سے آج پاکستان میں غر یب آدمی بدترین مسائل کا شکار ہو چکا ہے لاہور کے صدر ولید اقبال نے کہا کہ کر پشن ہی پاکستان کے تمام مسائل کی جڑ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں اقبال اور قائدکے افکار پر صرف تحر یک انصاف عمل کر رہی ہے اور پاکستان کے عوام تحر یک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں اس لیے عام انتخابات میں تحر یک انصاف ہی کامیاب ہوگی ۔

نعیم بخاری نے کہا کہ پاکستان میں (ن) لیگ کر پشن کر نا خود پر لازم سمجھتے ہیں مگر جب سے حساب مانگ جائے تو یہ جمہوریت کی آڑ میں چھپنے کی کوشش کرتے ہیں مگر انکی ایسی تمام کوشش ناکام ہوں گے اور اب کر پشن کر نیوالوں کو جیلوں میں جا نا ہی پڑ یگا ۔ ابرارالحق نے کہا کہ شر یف خاندان اپنی کر پشن اور لوٹ مار کی وجہ سے آج اپنے انجام سے دوچار ہو رہا ہے اور ملک کر پشن کے خلاف عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف نے جو جنگ لڑ ی ہے اسکی وجہ سے کر پٹ حکمران اب اقتدار کے ایوانوں میں نہیں جیلوں میں جائیں گے ۔