سویڈن ،جنسی اسکینڈل کے باعث نوبل کمیٹی کے ایک اور رکن کا استعفی،مستعفی ارکان کی تعداد 6ہوگئی

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:22

اسٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 21 اپریل 2018ء)سویڈن میں قائم بین الاقوامی نوبل کمیٹی کے ایک اور رکن نے استعفی دے دیا جس کے بعد جنسی اسکینڈل کے باعث استعفی دینے والے ارکان کی تعداد6 ہو گئی ۔سویڈن کے کثیر الاشاعت اخبار دا جینس نیتھر کے مطابق نوبل کمیٹی کی رکن لوٹا ٹاس نے جمعرات کے روز اٹھارہ رکنی پینل سے استعفے کے لیے باضابطہ درخواست دی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی رکن کیٹرینا فروسٹنسن کی طرف سے ایک شادی شدہ رکن کے جنسی ہراسگی کے اسکینڈل پر انہیں سخت صدمہ ہے۔فرونسٹنسن اور کونسل کے مستقل سیکرٹری سے گذشتہ ہفتے استعفی لے لیا گیا تھا۔ قبل ازیں فروسٹنسن سے استعفی نہ لینے پر کمیٹی کے تین ارکان مستعفی ہوگئے تھے۔سویڈن کے بادشاہ نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ استعفوں کے معاملے سے نمٹنے کے لیے اکیڈمک ضابطہ اخلاق میں تبدیلی کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :