سعودی عرب کے شاہی محل پر حملے کے بعد فرمانروا شاہ سلمان کی ہنگامی طور پر ملٹری بنکر میں منتقلی

اتوار اپریل 01:09

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل پر حملے کے بعد فرمانروا شاہ سلمان کو ہنگامی طور پر ملٹری بنکر میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ عرب اور مغربی میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل پر حملہ ہوا ہے۔ سعودی شاہی محل کے اطراف سے شدید فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

فائرنگ مسلسل اور شدید ہے۔ جبکہ سعودی شاہی محل کی سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں شاہی محل کے آس پاس فسادات پھوٹ پڑے ہیں۔ تاہم اس حوالے سعودی حکام کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل یا وضاحت جاری نہیں کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق شاہی محل کے اطراف میں فائرنگ کا آغاز ہونے کے بعد فرمانروا شاہ سلمان کو فوری حفاظتی ملٹری بنکر میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

Your Thoughts and Comments