سعودی شاہی محل پر مبینہ حملے کا ڈراپ سین، سعودی حکومت نے وضاحت جاری کردی

اتوار 22 اپریل 2018 01:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 21 اپریل 2018ء) سعودی شاہی محل پر مبینہ حملے کا ڈراپ سین، سعودی حکومت نے وضاحت جاری کردی ہے۔ عرب اور مغربی میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل پر مبینہ حملہ ہوا۔ سعودی شاہی محل کے اطراف سے شدید فائرنگ کی آوازیں آنے کےبعد حملے کی افواہ پھیلی۔

(جاری ہے)

جبکہ سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں شاہی محل کے آس پاس فسادات پھوٹ پڑے۔ تاہم اب اس حوالے سعودی حکام کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے۔ سعوی حکام نے شاہی محل پر حملے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ سعودی حکام کے مطابق ایک چھوٹا اور مشتبہ ڈرون اڑتا ہوا شاہی محل کے قریب آ گیا تھا جسے مار گرایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شاہی محل کے آس پاس کسی قسم کا کوئی حملہ نہیں ہوا۔