شام کے شہر رقّہ میں 150 سے 200 لاشوں کی اجتماعی قبر کا انکشاف

ابھی تک اجتماعی قبر سے 50 لاشوں کو نکالا جا چکا ہے،باقی لاشیں اندرموجود ہیں،سربراہ تعمیر نوکمیٹی

اتوار 22 اپریل 2018 15:10

قامشلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 22 اپریل 2018ء)شام میں داعش تنظیم کے سابقہ گڑھ رقّہ شہر میں ایک اجتماعی قبر کا انکشاف ہوا ہے جس کے اندر شدت پسندوں اور شہریوں کی درجنوں لاشیں ملی ہیں۔اکتوبر 2017ء میں عرب اور کرد گروپوں پر مشتمل سیریئن ڈیموکریٹک فورسز نے واشنگٹن کے زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد کی معاونت سے کئی ماہ کی معرکہ آرائی کے بعد رقّہ سے داعش تنظیم کو باہر نکال دیا تھا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق رقّہ شہر کی شہری کونسل میں تعمیرِ نو کمیٹی کے سربراہ عبداللہ العریان نے بتایا کہ ابھی تک اجتماعی قبر سے 50 لاشوں کو نکالا جا چکا ہے، قبر میں شہریوں اور شدت پسندوں کی 150 سے 200 کے درمیان لاشیں موجود ہیں۔یہ اجتماعی قبر ایک ہسپتال کے نزدیک فٹبال گراؤنڈ کے نیچے واقع ہے۔ شدت پسند عناصر رقّہ کے معرکے میں ہزیمت سے دوچار ہونے سے قبل اس ہسپتال میں روپوش ہو گئے تھے۔سال 2017ء شدت پسند تنظیم کے لیے بڑے دھچکوں کا سال رہا۔ اس سال داعش کے قبضے سے اٴْن اکثر علاقوں کا کنٹرول نکل گیا جہاں 2014ء میں عراق اور شام میں اس نے اپنے "خلافت" کے نظام کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :