شامی صدربشار الاسد نے فرانس کا اعزازی نشان احتجاجاًواپس کردیا

دمشق میں فرانسیسی مفادات کی دیکھ بال کرنے والے رومانیہ کے سفارتخانے میں اعزازنشان جمع کرادیا،وزارت خارجہ

اتوار 22 اپریل 2018 15:10

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 22 اپریل 2018ء)شام کے صدر بشار الاسد نے شام پر امریکی حملے میں فرانس کی شرکت پر بطور احتجاج فرانس کا اعزازی نشان واپس کردیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ دمشق میں متعین رومانیہ کے سفارتخانے کے توسط سے جو شام میں فرانسیسی مفادات کی دیکھ بال کرتا ہے انہیں فرانس کا یہ نشان واپس کردیا گیا ہے۔یہ اعزازی تمغہ سال 2001 میں فرانس کے آنجہانی صدر جیک شیراک نے پیرس میں شامی ہم منصب بشار الاسد کو نوازا تھا جبکہ یہ نشان فرانس کا سب سے اعلی نشان سمجھا جاتا ہی-