فرانسیسی شہریت نہ مسلمان خاتون کی عدالت میںدائر درخواست بھی مسترد

الجزائری خاتون نے تقریب میں مرد کے ساتھ مصافحہ سے انکارکیاتھاجس پر حکومت نے شہریت نہ دینے کا فیصلہ کیا

اتوار 22 اپریل 2018 15:10

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 22 اپریل 2018ء)ایک فرانسیسی عدالت نے الجزائر کی ایک خاتون کو فرانس کی شہریت نہ دینے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔الجزائری خاتون کو شہریت دینے سے صرف اس لیے انکار کر دیا گیا کیونکہ انھوں نے ایک اعلیٰ اہلکار سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق خاتون جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا کا کہنا تھا کہ ان کے مذہبی عقائد انھیں کسی غیر مرد اہلکار سے ہاتھ ملانے کی اجازت نہیں دیتے۔

انھوں نے یہ بات شہریت دیے جانے کی تقریب میں مصافحہ کرنے کی رسم کے دوران کہی تھی۔حکومتی فیصلے میں کہا گیا کہ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ فرانسیسی معاشرے میں ضم نہیں ہوئی ہیں‘ اور انھیں فرانسیسی شہریت سے محروم کر دیا گیا۔مذکورہ خاتون نے اس کے خلاف اپیل کی لیکن فرانس کی اعلیٰ ترین انتظامی عدالت نے اس فیصلے کو برقرا رکھا۔فرانس کی عدالت نے کہا کہ حکومت نے قانون کو غیر مناسب انداز میں نافذ نہیں کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :