الیکشن کمیشن نے اعتراضات پرپٹوار سرکل تبدیل کر دیے

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:42

بوریوالہ۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 21 اپریل 2018ء) الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پہ اعتراضات کا فیصلہ سناتے ہوئے پٹوار سرکل تبدیل کر دیے تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شہریوں کی درخواست پر پی پی 229اور پی پی 230کے پٹوار سرکل میں تبدیلیاں کرتے ہوئے پٹوار سرکل چک نمبر 431ای بی پٹوار سرکل چک نمبر 429ای بی پٹوار سرکل چک نمبر201ای بی کو صوبائی حلقہ پی پی 230سے نکال کر صوبائی حلقہ پی پی229میں دوبارہ شامل کر دیا ہے جبکہ پٹوار سرکل چک نمبر 451ای بی پٹوار سرکل چک نمبر 453ای بی پٹوار سرکل چک نمبر 405ای بی کو پی پی 232سے نکال کر پی پی 230میں شامل کر دیا ہے۔