الیکشن کمیشن میں لیہ، راجن پور، مظفر گڑھ اور ڈیرہ غازی خان کی نئی حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات کی سماعت پیر کو ہو گی

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 21 اپریل 2018ء)الیکشن کمیشن میں لیہ، راجن پور، مظفر گڑھ اور ڈیرہ غازی خان کی قومی و صوبائی اسمبیلوں کی نشستوں کی نئی حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات کی سماعت پیر کو ہو گی۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں بینچ اعتراضات کی سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن کو ڈیرہ غازی خان کی قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر 12 اعتراضات موصول ہوئے ہیں۔ ضلع لیہ کی قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر 21، مظفر گڑھ 14 اور راجن پور کی نشستوں پر 8 اعتراضات موصول ہوئے ہیں۔ ان اعتراضات کی سماعت کل 10 بجے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ہو گی۔