سابق صوبائی وزیر حاجی نمروز خان انتقال کر گئے

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 22 اپریل 2018ء)عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر حاجی نمروز خان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ہیں ،حاجی نمروز خان مقامی مددرسہ میں ایک تقریب میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

  مرحوم کی نماز جنازہ پیر سہ پہر تین بجے اوگی ڈگر ضلع تورغر میں ادا کی جائے گی اور انہیں آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔