فیصل آباد‘گھر میں آگ لگنے سے باپ بیٹی جھلس کر جاں بحق،5 افراد زخمی

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 22 اپریل 2018ء)فیصل آبادکے پیپلزکالونی میں گھر میں آگ لگنے سے باپ بیٹی جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ جڑانوالہ میں روڈ پر واقع گھر میں پیش آیا جس کے نتیجے میں60 سالہ معذور غلام صادق اور اس کی 21 سالہ بیٹی زینت جاں بحق ہو گئے جبکہ پانچ افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے۔علاقے میں شور مچنے پر اہل علاقہ نے اپنے طور پرآگ بجھائی کی کوشش کی تاہم باپ بیٹی جھلس کر جاں بحق ہو گئے ،واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :