نوازشریف بیانئےپرقائم رہےتون لیگ دولخت ہوجائیگی،شاہ محمود قریشی

نوازشریف اورن لیگ کو دیوارسےنہیں لگایا جارہا،پنجاب میں پیپلزپارٹی حکومت نہیں بنا سکے گی۔نجی ٹی وی سےگفتگو

اتوار 22 اپریل 2018 22:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 22 اپریل 2018ء): تحریک انصاف کےوائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنے بیانئےپرقائم رہے تون لیگ دولخت ہوجائے گی،نوازشریف اورن لیگ کو دیوار سے نہیں لگایا جارہا، پنجاب میں پیپلزپارٹی حکومت نہیں بنا سکے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن میں وہ حکومت بنائے گا جس پرعوام اعتماد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ملک میں شفاف اوربروقت انتخابات کی سپریم کورٹ نگرانی کرے گی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی حکومت نہیں بنا سکے گی۔ کیونکہ پیپلزپارٹی کی پنجاب میں پوزیشن تیزی سے گررہی ہے۔جن کوجنرل ضیاء اور مشرف قائل نہ کرسکے وہ پی ٹی آئی میں آرہے ہیں۔