فاروق ستار کا بہادرآباد گروپ سے رابطہ

عوامی مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوشش کرنے کی درخواست

اتوار اپریل 23:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار نے بہادرآباد گروپ سے رابطہ کیا ہے ،ترجمان بہادرآباد گروپ کے مطابق فاروق ستار نے خالد مقبول صدیقی کو فون کیا ہے ،اور عوامی مسائل کیلئے مشترکہ کوشش کرنے کی درخواست کی ہے ،فاروق ستار نے خالد مقبول صدیقی کو پانی و بجلی کے مسئلے پر ہونے والے احتجاج میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے۔

(جاری ہے)

،فاروق ستار کا کہنا تھاکہ مسائل کے حل کے لیے تمام ایشوزبالائے طاق رکھ کرمشترکہ کوششیں کرنا ہونگی۔

Your Thoughts and Comments