امارات میں گھریلو ملازمین کو پیشہ تبدیل کرنے کی اجازت مل گئی

اتوار 22 اپریل 2018 15:10

ابوظبی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 22 اپریل 2018ء) امارات میں گھریلو ملازمین کو پیشہ تبدیل کرنے کی اجازت مل گئی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق اماراتی عدلیہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو ملازمین کا پیشہ تبدیل کیا جاسکتا ہے اگر دو شرائط پوری کردی جائیں، پہلی یہ کہ جس کارکن کا پیشہ تبدیل کیا جارہا ہو اسے پیشہ کی تبدیلی پر کوئی اعتراض نہ ہو اور دوسری یہ کہ پیشہ جو اختیار کیا جارہا ہو وہ لیبر قوانین میں موجود ہو۔ عدلیہ نے کہا ہے کہ امارات کا فیڈرل قانون پیشوں کی تبدیلی کی اجازت دیتا ہے ۔ گھریلو عملے کے پیشے کی تبدیلی میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں۔