جرمنی کی سوشل ڈیموکریٹک جماعت ایس پی ڈی نے اپنی پہلی خاتون سربراہ چن لی

اتوار 22 اپریل 2018 22:40

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 22 اپریل 2018ء) جرمنی کی سوشل ڈیموکریٹک جماعت ایس پی ڈی نے اپنی پہلی خاتون سربراہ چن لی ہے۔ واضح رہے کہ اس جماعت نے اپنی 155 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون سیاستدان کو بطور سربراہ منتخب کیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اتوار کو ہونے والی پارٹی ووٹنگ میں تقریبا 66 فیصد ووٹرز نے 47 سالہ آندریا ناہلیس کے حق میں ووٹ دیا۔ آندریا ناہلیس کے انتخاب کو ایس پی ڈی کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ ناقدین کے مطابق آندریا ناہلیس کو اپنی جماعت کو نئی بنیادوں پر کھڑا کرنے کے لیے بہت زیادہ محنت کرنا ہو گی کیونکہ گزشتہ انتخابات میں ایس پی ڈی کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :