کویت میں فلپائنی سفیر سفارتی آداب کے منافی بیانات پر وزارت خارجہ میں طلب

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

کویتسٹی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 22 اپریل 2018ء)کویت کی وزارت خارجہ نے فلپائن کے سفیر ریناٹو پیڈرو ویلا کو طلب کرلیا اور بعض فلپائنی حکام کے کویت کے خلاف حالیہ جارحانہ بیانات پر دو احتجاجی مراسلے ان کے حوالے کیے ہیں۔کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی (کونا) نے وزارتِ خارجہ کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان احتجاجی مراسلوں میں فلپائنی سفارت خانے کے بعض ملازمین کی سفارتی آداب کے منافی سرگرمیوں کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔

اس ذریعیکا کہنا ہے کہ فلپائنی سفارت خانے کے ملازمین سفارتی تعلقات سے متعلق ویانا کنونشن کی صریح خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں اور ان کی ان سرگرمیوں سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

دریں ا ثنا سوشل میڈیا کے ذریعے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے،اس میں فلپائنی سفارت خانے کی ایک ٹیم سفارتی لائسنس پلیٹ والی کاروں پر گھریلو ملازمین کو کویتی گھروں سے مبینہ طور پر اسمگل کرکے لے جارہی ہے۔

فلپائنی سفیر ویلا نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیم گذشتہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے اس طرح کی کارروائیاں کررہی ہے اور کویت بھر سے شکایات کرنے والے گھریلو ملازمین کو نکالا جارہا ہے۔انھوں نے تر کی کی اناطولو خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سات رکنی ٹیم کویت میں ان ہی ہنگامی کیسوں کی صورت میں مداخلت کرتی ہے جن میں وزارتِ داخلہ اور وزارتِ خارجہ کی مداخلت تک زیادہ دیر انتظار نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :