آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں حکومتمخالف مظاہرے جاری، پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

یریوان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 22 اپریل 2018ء)آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں سیکڑوں شہری حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرتے ہوئے کئی کو گرفتار کر لیا۔ خبررساں اداروں کاکہنا ہے کہ سابق صدر سارکسیان کے بطور وزیر اعظم منتخب ہونے کے فیصلے کے خلاف احتجاج ایک ہفتے سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سیکڑوں مظاہریں نے یریوان کے وسطی حصے میں حکومتی دفاتر کی جانب جانے والے راستے کو بلاک کرنے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔سینکڑوں مظاہرین نے یریوان کے وسطی حصے میں سرکاری دفاتر کی جانب جانے والے راستے کو روکنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔یاد رہے کہ ایک دہائی تک ملک کے صدر رہنے والے روس نواز سارکیسیان کو منگل کے روز ملک کا وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :