ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری کے ایم ایس کی مبینہ کرپشن

ریٹ کنٹریکٹ کے باوجود من مرضی کے پرچیز ۱ٓرڈر بناکر کاغذات میں اودیات خرید لیں ڈپٹی کمشنر کے حکم پر سی ای او ہیلتھ کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے سرکاری احکامات کو ہوا میں اڑا دیا، 2 روز میں فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ دینے کی بجائے 33 روز گزرنے کے باوجود بھی کوئی رپورٹ نہیں دی گئی،ڈپٹی کمشنر اور سی ای او ہیلتھ سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 22 اپریل 2018ء): تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری جھنگ کے ایم ایس نے ریٹ کنٹریکٹ کے باوجود من مرضی کے پرچیز ۱?رڈر بناکر کاغذات میں لاکھوں روپے کی اودیات خرید کر مبینہ بدترین کرپشن کی جبکہ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر سی ای او ہیلتھ کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے سرکاری احکامات کو ہوا میں اڑا دیااور 2 روز میں فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ دینے کی بجائے 33 روز گزرنے کے باوجود بھی کوئی رپورٹ نہیں دی گئی جس پرڈپٹی کمشنرجھنگ اور سی ای اوڈسٹرکٹ ہیلتھ ۱تھارٹی سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ایک مقامی شہری کی جانب سے چیئرمین ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی و ڈپٹی کمشنر جھنگ مدثر ریاض ملک کو دی گئی تحریری درخواست میں م?قف اختیار کیا گیا تھا کہ انکی جانب سے محکمہ صحت کو ادویات کی خریداری کیلئے ریٹ کنٹریکٹ کی ہدایت اور ریٹ کنٹریکٹ ہونے کے باوجود تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ کے ایم ایس اور ڈرگ سپلائی ٹھیکیدار نے مبینہ ملی بھگت سے چیئرمین ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی و ڈپٹی کمشنر جھنگ کے احکامات کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے اپنی من مرضی کے ڈیمانڈ ۱?رڈر او ر غیر قانونی کوٹیشنز کے ذریعے لاکھوں روپے مالیت کی ادویات کی خریداری کرلی۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نہ صرف زیادہ تر ادویات صرف کاغذات میں خریدی گئی ہیں بلکہ ایسی ادویات کی خریداری بھی ظاہر کی گئی ہے جن کی ہسپتال کو کوئی ضرورت تک نہیںنیز سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کی طرف سے فارمولری منظور شدہ ریٹ سے ہٹ کر مارکیٹ ریٹ سے دگنا نرخوں پر خریداری ظاہر کرکے سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے اسی طرح لاکھوں روپے کی دیگر بے قاعدگیاں بھی کی گئی ہیں۔

مذکورہ درخواست پرچیئرمین ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی و ڈپٹی کمشنر جھنگ مدثر ریاض ملک نے سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ مہار اختر حسین بلوچ کو فوری تحقیقات کا حکم دیا جنہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ ۱?فیسر (پی ایس) جھنگ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ ۱?فیسر اٹھارہ ہزاری جھنگ پر مشتمل دو رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے 2 روز میں فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا لیکن ان دونوں منہ زور افسران نے چیئرمین ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی و ڈپٹی کمشنر جھنگ مدثر ریاض ملک اور سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ مہار اختر حسین بلوچ کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے 33 روز گزرنے کے بعد بھی نہ تو شکایت کنندہ کو بلاکر انکوائری کی، نہ کوئی رپورٹ فراہم کی، نہ ہی کرپٹ ترین ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری جھنگ کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کو یقینی بنایا گیا۔

شکایت کنندہ نے چیئرمین ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی و ڈپٹی کمشنر جھنگ مدثر ریاض ملک اور سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ مہار اختر حسین بلوچ سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور کرپٹ ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری جھنگ کو ملازمت سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دوران تحقیقات مزید انکشافات کی بھی توقع ہے۔