بہن کے قتل میں ملوث کراچی کی علوینہ کے کیس نے نیا رخ اختیار کرلیا، ملزمہ کو رہا کر دیا گیا

پیر 23 اپریل 2018 22:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 23 اپریل 2018ء):بہن کے قتل میں ملوث علوینہ کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔رہائی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کے حکم پر عمل میں آئی۔تفصیلات کے مطابق 18 اپریل کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے اپنی ہی بہن کو قتل کرنے والی علوینہ اور دیگر دو ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ سماعت پر استغاثہ کی جانب سے ٹھوس شواہد پیش نہ کیے جانے پر علوینہ اور دیگر شریک ملزم سگے بھائی احسن اور عباس کو ضمانت پر رہا کرنےاور ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا تھا۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بہن کے قتل میں ملوث علوینہ کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ علوینہ نے اپنی بڑی بہن کو 5دسمبر 2017 کو قتل کر دیا تھا ،علوینہ کی جانب سے یہ الزامات عائد کئیے گئے تھے کہ اسکی بہن اس کو اپنے سامنے اپنے دوست کے ذریعےجنسی زیادتی کا نشانہ بنواتی اور اسکی ویڈیو کی بنیاد پر بلیک میل کرتی جس سے تنگ آ کر علوینہ نے انتہائی قدم اٹھایا تھا۔

متعلقہ عنوان :