پاکستان کی سینئر ترین سیاستدان، پیپلز پارٹی کی بانی رہنما نے اپنی پارٹی کو ہمیشہ کیلئے خیر آباد کہہ دیا

پیر 23 اپریل 2018 23:32

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 23 اپریل 2018ء):پاکستان کی معروف سیاستدان عابدہ حسین نے اپنی زندگی کا آخری انتخاب لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔سابق پاکستانی سفیر اور پیپلز پارٹی کی سابق رہنما نے آخری انتخاب آزاد حیثیت سے لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف سیاستدان عابدہ حسین نے اپنی زندگی کا آخری انتخاب لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

سابق پاکستانی سفیر اور پیپلز پارٹی کی سابق رہنما نے آخری انتخاب آزاد حیثیت سے لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گی اور آزاد حیثیت سے انتخاب لڑیں گی ،انکا مزید کہنا تھا کہ وہ یہ الیکشن اپنی زندگی کا آخری الیکشن کی طرح لڑنا چاہتی ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ وہ الیکشن جیت کر عوام کی خدمت کریں تاکہ انکا نام دیر تک عوام میں یاد رکھا جائے ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ وہ چاہیں گی کہ کامیاب ہو کر جھنگ یونیورسٹی کا خواب شرمندہ تعبیر کریں۔یار دہے کہ عابدہ حسین ایک لمبے عرصے تک پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ منسلک رہیں۔وہ امریکہ میں پاکستانی سفیر کے علاوہ بہت سے اہم عہدوں پر کام کر چکی ہے۔