کون بنے گا وزیر اعلیٰ پنجاب، 3 نام منظر عام پر آگئے

ممکنہ امید واروں میں ڈاکٹر صفدر محمود،شاہد کاردار اور طارق کھوسہ کے نام شامل ہیں

پیر 23 اپریل 2018 23:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 23 اپریل 2018ء):نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے 3 نام منظر عام پر آگئے۔ ممکنہ امید واروں میں ڈاکٹر صفدر محمود،شاہد کاردار اور طارق کھوسہ کے نام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کے قریب آتے ہی نگران حکومتوں کے قیام کے لیے کوششیں جاری و ساری ہیں ۔پنجاب میں بھی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے 3 نام منظر عام پر آگئے۔ ممکنہ امید واروں میں ڈاکٹر صفدر محمود،شاہد کاردار اور طارق کھوسہ کے نام شامل ہیں۔اپوزیشن لیڈر بدھ کے دن تینوں ناموں کو اپوزیشن جماعتوں کے سامنے پیش کریں اور نام فائنل ہو جانے کی صورت میں حکومت پنجاب کو آگاہ کریں گے۔