حکومت کی ماہرین معاشیات کی ٹیم کا پول کھل گیا،ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا

پیر 23 اپریل 2018 23:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 23 اپریل 2018ء):حکومت کی ماہرین معاشیات کی ٹیم کا پول کھل گیا،ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 118روپے 50 پیسے تک جا پہنچی۔تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمتوں کو لگام ڈالنے کے حکومتی وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے۔حکومت کی ماہرین معاشیات کی ٹیم کا پول کھل گیا۔

(جاری ہے)

کچھ روز قبل مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ڈالر کی قیمت کو خود بڑھایا گیا تھا جس کی اب ضرورت نہیں رہی ۔اس لیے اب ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہو گا لیکن نیا کاروباری ہفتہ شروع ہوتے ہی حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی۔ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 118روپے 50 پیسے تک جا پہنچی۔یاد رہے کہ پچھلے 4 ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 10 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :