وزیراعلیٰ پنجاب کےداماد علی عمران کی نیب میں پیشی،2 گھنٹے تک پوچھ گچھ

منگل 24 اپریل 2018 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 24 اپریل 2018ء): وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران نے نیب میں بیان ریکارڈ کروادیا، نیب حکام نے علی عمران سے 2گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب لاہورکے طلب کرنے پرآج وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران نیب میں پیش ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیب حکام کا کہنا ہے کہ اگر علی عمران سے مطمئن نہ ہوئے تودوبارہ طلب کیا جا سکتا۔ علی عمران پرآمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے ۔علی عمران پرصاف پانی پراجیکٹ کی کرپشن میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے۔ نیب نے علی عمران سے آمدن سے زائد اثاثوں بارے انکوائری کی۔ علی عمران نیب میں بیان ریکارڈ کروانے کے بعد روانہ ہوگئے ہیں۔