سعودی عرب میں بھنگ سمگل کرنے کی سب سے بڑی کوشش

پیر اپریل 11:50

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء)سعودی عرب کے سرحدی محافظوں نے جازان اور نجران کے علاقوں میں 416 کلوگرام بھنگ اسمگل کرکے لانے کی کوشش ناکام بنادی ہے اور واقعے میں ملوث تمام چونتیس ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے بارڈر گارڈزکے ترجمان کرنل ساہر بن محمد الحربی نے بتایا کہ سرحدی محافظوں نے بھنگ کی بھاری مقدار اسمگل کرکے لانے کی متعدد کوششیں ناکام بنائی ہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ منشیات کی اسمگلنگ کی اس کوشش میں چونتیس افراد ملوث تھے۔ان میں بتیس کا تعلق افریقی ملک ایتھوپیا سے تھا اور ایک یمنی اور ایک سعودی شہری تھا۔تمام گرفتار اسمگلروں اور پکڑی گئی مناھات کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ محکموں کے حوالے کردیا گیا ہے۔کرنل الحربی کا کہنا تھا کہ سرحدی محافظ سعودی مملکت کی سکیورٹی کو خطرے سے دوچار کرنے کی کسی بھی کوشش سے نمٹنے کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔ منشیات کی اسمگلنگ کے دھندے میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Your Thoughts and Comments