امریکی ایئرلائن سائوتھ ویسٹ نے جہازوں کی چیکنگ شروع کر دی

پیر 23 اپریل 2018 16:00

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 23 اپریل 2018ء)امریکا کی ائیرلائن سائوتھ ویسٹ نے گزشتہ ہفتے ہوئے انجن حادثے کے بعد جہازوں کی چیکنگ شروع کر دی، اس کام کے لئے چالیس پروازیں منسوخ کر دیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے شہری ہوا بازی کے ادارے سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور یورپی ایوی ایشن نے فضائی کمپنی کو جہازوں کی جانچ پڑتال اور مرمت کے لئے بیس دن کا وقت دیا تھا۔کمپنی کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسافروں اور عملے کی حفاظت کے پیش نظر جہازوں کی چیکنگ شروع کر دی گئی ہے اور یہ کام اگلے تیس دن میں مکمل کر لیا جائے گا۔سترہ اپریل کو دوران پرواز جہاز کا انجن پھٹ گیا تھا اور حادثے میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :