افغانستان،عسکریت پسندوں کے خلاف دو مختلف کارروائیوں میں14 دہشتگرد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے

پیر 23 اپریل 2018 16:34

کابل۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 23 اپریل 2018ء)افغانستان کے دو شمالی صوبوں میںعسکریت پسندوں کے خلاف دو مختلف کارروائیوں میں14عسکریت پسند ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پیر کو افغان وزارت دفاع سے جاری ایک ٹوئیٹ کے مطابق صوبہ تخار کے ضلع ینگی میں افغان فوج کی دہشتگردون کے خلاف ایک آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک اور 5 زخمی ہو ئے۔صوبہ تخار کے ہمسایہ صوبے قندوز کے گورنر عزیز اللہ کے مطابق ضلع اقتش میں عسکریت پسندوں کے خلاف ایک فوجی آپریشن جس میں فوج کے ساتھ انٹیلی جنس نے بھی حصہ لیا میں 8 دہشتگرد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔