کمبوڈیا میں ٹیلی کام فراڈ اور رقوم لوٹنے میں ملوث درجن بھر چینی باشندے گرفتار

پیر 23 اپریل 2018 16:34

نوم پنھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 23 اپریل 2018ء)کمبوڈیا میں ٹیلی کام فراڈ اور رقوم لوٹنے میں ملوث درجن بھر چینی باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو کمبوڈین پولیس کے مطابق نوم پنھ سے گرفتار چین کے درجن بھر باشندے ٹیلی کام ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے چین اور کمبوڈیا میں رقوم لوٹتے تھے ان کو چینی پولیس کی درخواست پر ایک چھاپہ مار کارروائی میں گرفتار کیا گیا ،ان چینی باشندوں جن کو ’سکیمرز ‘ کہا جارہا ہے نے غیر قانونی کال سنٹر قائم کر رکھے تھے جن کے ذریعے ان کا ملک اور اس سے باہر رابطے تھے۔

گزشتہ ماہ بھی کمبوڈین پولیس نے ایک سات منزلہ مشترکہ ملکیتی عمارت سے 100 چینی شہریوں کو گرفتار کیا جو ٹورسٹ ویزوں پر کمبوڈیا آئے تھے اور یہاں مجرمانہ کاررویئوں میں مصروف تھے۔

متعلقہ عنوان :