ٹرمپ کی سابقہ اہلیہ نے امریکی صدر کے تمام کٹھے چٹھے کھول کر رکھ دیے

پیر اپریل 20:11

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء)امریکی صدر ٹرمپ کی سابق اہلیہ ایوانا نے ٹرمپ کو دوبارہ الیکشن نہ لڑنے کا مشورہ دے دیا، صدر بن کر ٹرمپ اپنی آزادیاں کھو چکے ہیں،امریکی عوام ٹرمپ پالیسیوں سے نالاں ہیں، ٹرمپ ذہنی طور پر بھی صدارت کے اہل نہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کی سابق اہلیہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 2020 کا الیکشن نہ لڑنے کا مشورہ دیا ہے۔

امریکی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے ایوانا ٹرمپ نے امریکی صدر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ری الیکشن کا خیال دل سے نکال دیں۔1992 میں ڈونلڈ ٹرمپ سے طلاق لینے والی ایوانا ٹرمپ نے کہا کہ الیکشن کے وقت ان کی عمر73 سال ہوگی، انہیں چاہئے کہ گولف کھیلیں اور اپنی دولت سے لطف اندوز ہوں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ صدر بن کر ٹرمپ اپنی آزادیاں کھو چکے ہیں، نہیں معلوم کہ وہ صدارتی امور کے بارے میں کتنا جانتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق اہلیہ کی یاد داشتوں پر مبنی کتاب بھی جلد منظر عام پر آنے والی ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت دن بدن کم ہو رہی ہے اور آئے روز ان کے خلاف نئے اسکینڈل سامنے آرہے ہیں اور امریکی عوام نے ان کی پالیسیوں اور رویے کے خلاف کئی بار احتجاجی مظاہرے کئے جبکہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ان کا ذہنی معائنہ بھی کیا ہے۔

Your Thoughts and Comments