خلیجی ملک میں شادی کی تقریب پر میزائلوں سے حملہ، بچوں سمیت درجنوں شہید

پیر اپریل 21:00

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر اپریل ء):یمن میں شادی کی تقریب پر میزائلوں سے حملہ درجنوں افراد شہید ہو گئے۔ شمال مغربی یمن میں ہونے والے اس حملے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 33 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یمن میں شادی کی تقریب پر میزائلوں سے خوفناک حملہ کیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق یمن کے شمال مغربی حصے میں شادی کی تقریب ہو رہی تھی کہ اسے میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔حملہ ہوتے ہی تقریب میں کھلبلی مچ گئی۔شمال مغربی یمن میں ہونے والے اس حملے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 33 افراد شہید ہو گئے ہیں ۔زخمی ہونے والے درجنوں افراد میں 33 بچے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments